تازہ ترینخبریںسپورٹس

بسمہ معروف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ ایشیا کپ میں ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی، ایونٹ سے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں براستہ دبئی بنگلا دیش روانہ ہوئی۔اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button