تازہ ترینتحریکخبریں

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی ، 14پاکستانیوں کا ڈیٹا نکال لیا گیا

سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل  کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں، ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ان 14 افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کے نائیکوپ( اسمارٹ شناختی کارڈ) اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button