تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کی تقرری : آئین شکن صدر کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے ۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے لیکن اس معاملے پر صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو دور کی بات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سوری رولنگ اور فائز عیسیٰ فیصلوں میں تمہیں آئین شکن اور بددیانت کہا ہے ، ایک سرٹیفائیڈ آئین شکن اور بددیانت صدر اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا۔صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں، عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے تو صدارت کا منصب چھوڑ دیں، آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button