اہم واقعات

18 ستمبر کے اہم واقعات

واقعات

1810ء – چلی نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1812ء – ماسکو میں آتشزدگی سے 90 فیصد گھر اورایک ہزارگرجاگھر تباہ ہوئے۔
1922ء – ہنگری نے جمعیت الاقوام کو قبول کر لیا
1934ء – سوویت اتحاد نے جمعیت الاقوام کو قبول کر لیا۔
1948ء – آپریشن پولو کااختتام ہو گیا، کیوں کہ، نواب میر عثمان علی خان، نظام حیدرآباد کی فوج نے ہتھیار دیے۔
1965ء – سویت یونین کی پاکستان اوربھارت کے سربراہان کوجنگ بندی مذاکرات کے لیے ماسکو آنے کی دعوت۔]
1983ء – لبنان اور شام کی فوجوں کے درمیان میں جنگ چھڑگئی۔
1960ء – فیدل کاسترو کیوبا کے اقوام متحدہ کے لیے وفد کے ساتھ نیو یارک شہر پہنچ گئے۔
1961ء – سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ داگ ہمارشولد کا جہاز جنگ کاتانگا جمہوری جمہوریہ کانگو کے علاقے میں امن منصوبے پر جاتے ہوئے تباہ ہو گیا۔
1962ء – برونڈی، جمیکا، روانڈا اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔
1973ء – بہاماس، مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔
2015ء – بڈھ بیر ائیر بیس، خیبر پختونخوا پر حملہ میں، 2 محافظوں، 17 نمازیوں اور تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی۔

ولادت

53ء – تراجان، رومی حکمران (و۔ 117)
1709ء – سیموئیل جانسن، انگریز لغت نگار و شاعر (و۔ 1784)
1819ء – لیون فوکاؤلٹ، فرانسیسی ماہر طبیعیات (و۔ 1868)
1900ء – سر رام غلام، ماریشسی انسان دوست اور سیاست دان، ماریشس کے پہلے وزیر اعظم (و۔ 1985)
1907ء – ایڈون مکملن، امریکی ماہر طبیعیات و کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1991)
1961ء – جیمس گنڈولفینی، امریکی اداکار و پروڈیوسر (و۔ 2013)
1970ء – عائشہ ٹائلر، امریکی اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان اور مصنف
1976ء – رونالڈو، برازیلی فٹ بال کھلاڑی

وفات

96ء – دومیتیان، رومی حکمران (پ۔ )
1598ء – تویوتومی ہیدیئوشی، جاپانی جاگیردار (پ۔ 1536)
1783ء – لیونہارڈ اویلر، سوئس ماہر طبیعیات و ریاضی دان (پ۔ 1707)
1924ء – فرانسس ہربرٹ براڈلے، انگریز فلسفی اور مصنف (پ۔ 1846)
1961ء – داگ ہمارشولد، سویڈش ماہر معیاشیات و سفیر، دوسرے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1905)
1967ء – جان کوکروفٹ، انگریز ماہر طبیعیات یافتہ (پ۔ 1897)
1992ء – محمد ہدایت اللہ، بھارتی وکیل، منصف اور سیاست دان، چھٹے نائب صدر بھارت (پ۔ 1905)
2014ء – محمد شکیل اوج، جامعہ کراچی کے پروفیسر، عالم دین، مصنف (پ۔ 1960ء)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button