24 اگست 2019
تازہ ترین
سعودی عرب  پاکستان کی سلامتی اور دفاع ایک ہیں، چیئرمین  پاکستان علماء  کونسل

سعودی عرب پاکستان کی سلامتی اور دفاع ایک ہیں، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

سعودی عرب اور پاکستان میں دہشت گردی کی سازش امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،سعودی عرب اور پاکستان کی امن ، سلامتی ، دفاع ایک ہیں، مسلمانوں کی ایٹمی قوت پاکستان اور روحانی مرکز ارض حرمین شریفین کو کمزور کرنے کا مقصد مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کو ختم کرنا ہے، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا باہمی اتحاد سے مقابلہ کریں گے ، یہ بات تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ و مذہبی قائدین اور مقررین نے کہی ، کانفرنس کی صدارت چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا میاں راشد منیر ،مولانا ملک نواز ، مولانا احسان احمد حسینی ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ، صوفی رضوان تبسم ، مولانا حافظ اسحاق ، مولانا کامران ہزاروی نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسلم امۃ کی وحدت اور اتحاد کیلئے مہم شروع کی جا رہی ہے،رمضان المبارک میں ملک بھر میں اسلام ، حرمین شریفین اور رمضان کا پیغام امن ،سلامتی ، اعتدال کے عنوان پر کانفرنسیں ، سیمینارز اور اجتماعات ہوں گے ، پاکستان اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو پھیلایا جا رہا ہے ، باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دشمن ایک ہیں ، پاکستان مسلم امۃ کی ایٹمی قوت ہے اور سعودی عرب روحانی مرکز ہے ، گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سازشیں واضح کر رہی ہیں کہ اسلام دشمن قوتوں کا ہدف مسلمانوں کی قوت کو کمزور کرنا ہے  انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام حرمین شریفین اور رمضان کا پیغام امن و سلامتی کو عام کرنے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا ہے ، دہشت گرد اور انتہاء پسند پاکستان اورسعودی عرب میں شام ، عراق ، یمن کی طرح فرقہ وارانہ تشدد چاہتے ہیں، باہمی اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی ، عسکری اور مذہبی قیادت نے ہمیشہ ارض حرمین شریفین کی سلامتی ، استحکام اور دفاع کیلئے سعودی عرب کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ عقیدہ اور ایمان کا رشتہ ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی رابطہ اور تعلقات نہیں ہیں، فلسیطنی مظلوموں کی جدوجہد میں ہم اہل فلسطین کے ساتھ ہیں اور الاقصیٰ کی آزادی چاہتے ہیں، کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے اور اس کیلئے ہر مرحلہ پر پاکستان کی عوام اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعہ شہداء لاہور کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس عربیہ کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے ساتھ ہونا ایک درست سمت قدم ہے ، اہل مدارس کا مطالبہ پورا ہوا ہے جس پر ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،  مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟