تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

*ساہیوال ٹینس چیمپئن شپ: باپ بیٹے کی جوڑی مینس ڈبلز کے فائنل میں، نئی تاریخ رقم

لاہور: ساہیوال کلب میں جاری ‘آل پاکستان جونیئرز/سینیئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2026’ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار ابوبکر طلحہ اور ان کے والد، ملک کے مایہ ناز آئی ٹی ایف سینیئر کھلاڑی طلحہ وحید نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینس ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں باپ بیٹے کی اس منفرد جوڑی نے شاندار تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیمان جنید اور محمد یحییٰ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ عبدالباسط اور وقار احمد سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں محمد مظہر اور حسان شوکت کو 2-6، 1-6 اور 4-10 سے ہرایا۔

سینیئرز 55+ ڈبلز: راشد ملک اور عارف فیروز کی تجربہ کار جوڑی نے خرم امتیاز اور فیاض نظیر کو 3-6، 3-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سینیئرز 45+ ڈبلز: پہلے سیمی فائنل میں راشد ملک اور عقیل خان نے بلال احمد کہلو اور معید ظفر ڈوگر کو 0-6، 0-6 سے آؤٹ کلاس کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں طلحہ وحید اور حسن سعید نے یوسف خان اور نظیر احمد کو 6-3، 3-6 اور 2-10 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

مینس سنگلز: احتشام ہمایوں نے حسان شوکت کو 3-6، 3-6 سے اور عمران بھٹی نے اسد زمان کو 1-6، 6-7 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بوائز انڈر-18 سنگلز: احتشام ہمایوں نے عبدالباسط کو 1-6، 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ گرلز انڈر-18 سنگلز: بسمل ضیا نے خدیجہ خلیل کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے 6-3، 3-6، 3-6 سے کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کی۔

بوائز انڈر-18 ڈبلز: احتشام ہمایوں اور محمد یحییٰ نے راشد علی بچانی اور شایان آفریدی کو 3-6، 1-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ انڈر-14: شایان آفریدی نے بوائز سنگلز، خدیجہ خلیل نے گرلز سنگلز جبکہ محمد معاذ اور محمد ایان نے بوائز ڈبلز کا ٹائٹل جیتا۔

انڈر-12: محمد ایان نے بوائز سنگلز، شاہ نور عمر نے گرلز سنگلز جبکہ سالار خان اور محمد فیضان نے بوائز ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔ انڈر-10: موسیٰ پیرزادہ نے ابراہیم لغاری کو 2-6 سے ہرا کر بوائز/گرلز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جواب دیں

Back to top button