تازہ ترینخبریںسیلاب

سیلاب کے باعث ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع

سیلاب کے پنجاب میں گندم کے بحران نے بھی سر اٹھا لیا۔

ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق راجن پور اور فاضل پور کے گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، اگر گندم نہ منگوائی تو دسمبر میں قلت کاخدشہ ہے ۔ پنجاب کا گندم کا سرکاری کوٹہ 16700 ٹن یومیہ ہے، ضرورت 25 ہزارٹن گندم کی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانوں سے آٹا نہیں مل رہا، ملوں نے آٹے کی سپلائی کم کر دی ہے ۔ چیئرمن فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جتنا کوٹہ مل رہا اس کی پسائی کر رہے ہیں، صورتحال یہی رہی تو قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومت فوری طور پر کوٹے میں اضافہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button