تازہ ترینتحریکخبریں

بارش ہو یا گرمی چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرمی ہو یا بارش چوروں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔

جہلم میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کبھی ملک میں انتشار نہیں پھیلایا، ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہا ہوں۔مخالفین میرے خلاف نہیں ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی ساز ش کررہے ہیں، یہ کسی طرح بھی مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، 25 مئی کو بھی تشدد کیا گیا، دھرنا صرف اس لیے ختم کیا کہ انتشار نہ پھیلے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کو لوٹ لیا نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہمیں درس دے رہا ہے، شہباز شریف اورمفتاح اسماعیل کہتے ہیں ہماری وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام موخر ہوجائے گا،دونوں خاندانوں نے قرضے لے لے کر ملک کو کنگال کر دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ اللہ کا امتحان ہے جو ہمارے اوپر آیا ہے،ساری قوم کو اکٹھا ہو کر اس امتحان سے نمٹنا ہے،ہم نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ساری زندگی آئین اور قانون کے تحت گزاری،ہم 16 فیصد مہنگائی چھوڑ کر گئے،آج 45 فیصد مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو عالمی مالیاتی ادارے سے بات کرنی چاہیے،جب کورونا آیا تو ہم نے آئی ایم ایف سے بات کر کے رعایت لی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ گوروں کے سامنے موجودہ حکومت کی کانپیں ٹانگتی ہیں، یہ توڑا سا دل اور گردا بڑا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button