تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان کے زمینی و فضائی راستے بھی بند ہو گئے

بلوچستان میں سیلاب اور بارشں نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے صوبے کے بیشتر علاقے بجلی کی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ تمام مواصلاتی نظام سمیت فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے۔

کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں مسلسل 30 گھنٹے سے کبھی تیز کبھی ہلکی بارش جاری ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائدافرادسیلابی پانی میں پھنس گئے۔

شدید بارشوں کے باعث شہر میں بجلی اور گیس کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹے سے منقطع ہے،موبائل فون بند اور  انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جب کہ کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا اور گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا۔

ذرائع کے مطابق شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی کوئٹہ کے لیے لاہور اور کراچی کی پروازیں معطل ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button