تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

اسلام آباد : خاتون سے 12 گھنٹے میں 13 مرتبہ جنسی زیادتی

اسلام آباد میں ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کےلیے بلایا اور 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

اسلام آباد میں جمعرات کی شام تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کے لیے بلایا ،خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی۔

ملزم نے اُسی گھر میں 12 گھنٹوں تک خاتون کو حبس بے جا میں رکھا، بچے کو الگ کمرے میں بند کر کے اپنے 2 دوستوں عبداللّٰہ عباسی اور ایک نامعلوم کو بھی بلا لیا، جنہوں نے 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون سے سونے کا لاکٹ چھین لیا اور دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا تو کمسن بیٹے سمیت قتل کردیں گے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان سعد عباسی اور عبداللّٰہ عباسی کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوادیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button