تازہ ترینخبریںکاروبار

مالی سال کے آخر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے ، سٹیٹ بینک

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی۔

بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو 38 ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کر لیا ہے، اگلے پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے، منظوری کے چھٹے روز کے اندر پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button