تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے، جہاں وہ امیر قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگئے ، وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطرکادورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران زراعت،قابل تجدید توانائی، ہوا بازی، انفرااسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیائے خورد ونوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

دورہ قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرقطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے ہیں ، وہ بدھ تک قطر میں قیام کریں گے، اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button