تازہ ترینخبریںپاکستان

انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے والی ناز گل ہزارہ

 پاکستان کا نام روشن کرنے والی ناز گل ہزارہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں، جن سے تاحال پاکستانی اکثریت ناواقف ہے۔

اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کمی کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی پاکستان کی اس بیٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے ۔ وہ اپنے روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا شوق پورا کر رہی ہیں اور باحجاب کراٹے سیکھتی اور کھیلتی ہیں، ان کے پاس 50 سے زائد میڈلز کا اعزاز ہے۔

ناز گُل ہزارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو وسائل کی کمی بھی کامیابی کے آڑے نہیں آتی۔ بلوچستان میں موجود بے تحاشہ ٹیلنٹ کا ایک منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ناز گُل ہزارہ نے رواں سال کے آغاز ہی میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button