تازہ ترینتحریکخبریں

آئی جی کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی کو ساری دنیا نے براہ راست دیکھا ، اب قانون کے سامنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت ، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا، قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں ، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں۔ یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button