تازہ ترینتحریکخبریں

فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، شہزاد وسیم

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے شہباز گِل پر مبینہ تشدد کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ گزشتہ رات تمام دنیا نے شہباز گِل کے امیجز دیکھے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کے حوالے سے میں پوچھتا ہوں کہ کہاں ہے سول سوسائٹی ؟

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ان کے عزائم سیاسی ہیں، اپنی مرضی کا بیان دلوانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ یہ چاہتے ہیں شہباز گِل عمران خان کے خلاف بیان دیں، ہم اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے قائد حزب اختلاف کی تقریر کے بعد ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button