تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز گل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر نے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازگل کو جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیکل افسر جیل ہسپتال کے مطابق شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے اور ہسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی پنجاب کے سرکاری ہسپتال منتقلی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے جعلی میڈیکل کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں اورامن و امان کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس شہبازگل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچی، پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل کے باہر موجود ہے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو شہبازگل کوایمرجنسی پیدا کرکے ہسپتال منتقل کرنے کاحکم دیا تھا۔

انہوں نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری ہسپتال بھیج دیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button