تازہ ترینخبریںدنیا

معاشی پابندیوں کے باوجود نیویارک میں روسی بانڈز کی خریدوفروخت جاری

روس پر معاشی پابندیوں کے باوجود نیویارک میں روسی بانڈز کی خریدوفروخت جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جولائی میں روسی بانڈز سے سرمایہ کاری ختم کرنے کی گائیڈلائنز دی گئی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود نیویارک میں بینک روسی بانڈز کی خریدوفروخت کر رہے ہیں۔

 یوکرین پر روس کے فوجی آپریشن سے قبل روس کا قرض 40 ارب ڈالر تھا، روسی بانڈز کی آدھی خریداری فارن فنڈز سےکی گئی تھی ،معاشی پابندیوں سے  روسی بانڈز کی قیمت گری تو سرمایہ کار غائب ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بانڈز پر پابندی کے بعد اکثر امریکی اور یورپی سرمایہ کاری نکل گئی تھی تاہم اب بڑی وال سٹریٹ فرمز محتاط ہو کر روس کی بانڈ مارکیٹ میں آئی ہیں۔بینک آف امریکا، بارکلیز، سٹی بینک اور  جے پی مورگن نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔ کہا جارہا ہےکہ خطرناک سمجھی جانے والی سرمایہ کاری سے سرمایہ نکالنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button