تازہ ترینخبریںپاکستان

تیز رفتار بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بس الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سولگیں کھرل کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر جوہڑ میں جاگری۔حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کی شکار بس سیالکوٹ سے سرگودھا جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے آرپی او گوجرانوالہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار  تعزیت کیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button