تازہ ترینپاکستان

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، ایم پی اے شدید زخمی

لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور لیویز اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ایم پی اے ملک لیاقت کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button