تازہ ترینخبریںپاکستان

بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ

وفاقی حکومت نے ملک کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو فوری 5 ارب روپے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی مدد کرنی ہے۔ ہم سیاست بعد میں کریں گے، ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے، جو سخت مشکل میں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں میں اتحاد اور قومی یگانگت کی بات کی۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہیں، جو آج اپنا اجلاس منعقد کریں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی اداروں میں کوآرڈینیشن بہتر کرنے کی تجاویز دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button