Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت ہر ہفتے تبدیل ہوں گی

ملک میں اب 15 دن کی بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔

اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!