تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف نائن یا ایچ نائن میں احتجاج کی صورت میں قواعد اور رولز کی پابندی کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے نادرہ چوک پر جلسے کے لیے اجازت کی درخواست  کی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ نادرہ چوک ریڈ زون میں ہے اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، البتہ پی ٹی آئی ایف 9 پارک یا ایچ 9 گراؤنڈ میں جلسہ کر سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریڈ زون میں جلسے اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button