تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان مضحکہ خیز ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کو مضحکہ خیز اور انتہائی غیر معقول قرار دے دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے اشتعال انگیز دورۂ تائیوان باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین نے بحران سے نمٹنے کی بہت سفارتی کوششیں کی ہیں لیکن بنیادی ملکی مفادات کو کبھی ٹھیس  نہیں پہنچنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے موجودہ، مستقبل کے اقدامات ضروری اور بروقت دفاعی جوابی اقدامات ہیں ، چینی اقدامات بین الاقوامی، ملکی قانون کے مطابق قومی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی دو روز قبل تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button