انتخاباتتازہ ترینخبریں

پی کے7 سوات: ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں  پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا، اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدوار کے درمیان ہے۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے 124 میں سے104پولنگ اسٹیشنز  پر  پی ٹی آئی کےفضل مولا 14 ہزار 12 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ اے این پی  کے حسین احمد 11 ہزار 996 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button