تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک اور لانس نائیک شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے دہشتگرد کی شناخت ضیاء اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں چار سدہ کے لانس نائیک زاہد احمد نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button