تازہ ترینخبریںپاکستان

ایبٹ آباد، سالانہ انتخاب 2022/23 کے چیئرمین الیکشن بورڈ کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ صدر کے امیدوار سینئر قانون دان سردار آمان ایڈووکیٹ نے سالانہ انتخاب 2022/23 کے چیئرمین الیکشن بورڈ کی تقرری پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر کےخیبر پختونخوا بار کونسل میں چیلنج کر دیا ہے۔

جب کہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کی پولنگ آج ہو گی ۔اس سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہائیکورٹ بار کونسلز کے انتخابات بار کونسل ایکٹ 1973رولز 976کےپی بار کونسل رولز 2010کے تحت ہوتے ہیں۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے صدر کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کئے بار کونسل کے قوانین کے مطابق سکروٹنی میں مدمقابل امیدواروں سمیت دیگر عہدوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 45 وکالت نامے پورے نہ ہونے پر مسترد کئے گئے ۔

جس کے خلاف مدمقابل اور دیگر امیدواروں نے کے پی بارکونسل میں اپیل دائر کی جس پر چیئرمین الیکشن بورڈ کے فیصلہ کو معطل کرکے الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جہاں سے اس معاملے پر کے پی بار کونسل کو ریفر کیا گیا ۔

سردار امان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کے پی بار کونسل میں 16مئی کو کیس لگا جہاں سب پیش ہوئے ۔اور 31مئی کو قانونی بحث ہوئی۔کے پی بار کونسل نے دوبارہ الیکشن ری شیڈول کروانے کا حکم دیا جس کے تحت دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

اس اثنا میں سکروٹنی کے وقت سیکرٹری کے پی بار کونسل نے سکیشن 94 اور رولز 2010 میں استثنٰی دیتے ہوئے وکالت ناموں کی شرط ختم کرکے الیکشن کروانے کا حکم دیا جب کہ صوبہ کی دیگر پانچ بار میں وکالت نامہ کی شرط کے مطابق انتخاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ اس عمل میں دیگر امیدواروں کے وکالت ناموں پر 10 جون اعتراض اٹھایا تھا ۔اسی دوران صدور کے امیدواروں کی سکروٹنی کے دوران سیکرٹری کے پی بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ شفیق اعوان کو کام روکنے کا حکم دیا اور ان کو ہٹا کر نیا چیئرمین بورڈ لگایا گیا جن کے اپنے قانونی کوائف پورے نہیں ہیں نہ تو ان کی پریکٹس ہے اور نہ ہی ان کا ہائیکورٹ کا کوئی وکالت نامہ ہے۔ان کی تقرری کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے جس کو کے پی بار کونسل میں بھیجا گیا ہے۔

سردار امان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا اس شعبہ سے 35 سال سے وابستہ ہیں ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین کیا ہے۔اب بھی قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں اس عمل میں جہاں تک بھی جانا پڑا جائیں گے ۔اس بورڈ کو تسلیم نہیں کرتے واضح رہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ انتخاب کی پولنگ آج ہو گی ۔

جس میں صدر کے لئے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں امیدواروں کے تین سال کے 15 وکالت ناموں کی شرط پر پہلے جاری شیڈول کے مطابق سردار امان ایڈووکیٹ کے علاوہ 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو ئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button