تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کزن والدہ پر بری نظر رکھتا تھا، اسی نے تینوں کو قتل کر کے خودکشی کی: بیٹی کا بیان

لاہور کےعلاقے فیکٹری ایریا میں خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ کرن کی بیٹی ہادیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پھوپھی زاد رضوان اس کی والدہ کِرن پر بُری نظر رکھتا تھا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے بتایا کہ رضوان چاہتا تھا کہ اس کا والد اس کی والدہ کو چھوڑ دے اور وہ اس سے شادی کر لے۔

ہادیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رشتے داروں نے رضوان کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانا۔

مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ رضوان نے اس کی والدہ، والد اور ایک رشتے دار کو قتل کر دیا اور بعد میں اسی پستول سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گھر سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ملزم رضوان نے میاں، بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا جبکہ رضوان کی لاش کے پاس پستول پڑا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والوں میں درزی آصف، اس کی اہلیہ کرن، عزیز اور رضوان شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button