تازہ ترینخبریںکاروبار

ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں 15 اعشاریہ 85 فیصد کمی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے ملک کی غیریقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 15 اعشاریہ 85 فیصد کم ہوئی ہے۔

اے پی سی ایم اے نے رواں سال مئی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مئی میں سیمنٹ کی کھپت 33 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی۔

مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 31 لاکھ 50 ہزار ٹن جبکہ برآمدات 7 لاکھ 47 ہزار ٹن رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں سیمنٹ کی فروخت تقریباً 2 فیصد کم ہو کر 4 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی۔

جولائی سے مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 4 کروڑ 34 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 49 لاکھ ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے نے ملک کی غیریقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روپے کی قدر گر رہی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح بھی بلند ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے ذریعے سیمنٹ انڈسٹری کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی, کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button