تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کتے کی دھوم دھام سے شادی کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ریاست اتر پردیش میں کتے کی شادی کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے کی شادی کی تقریب ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں تمام رسومات ادا کی گئیں۔

کتے کی بارات ہامر پور سے چترکوٹ آئی جہاں باراتیوں کو کتیا کے گھر لے جایا گیا

بھارتی میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بھوری (کتیا) کو منگل سوتر پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شادی ہندو رسم ورواج کے تحت انجام پائی۔

اس دوران شادی میں شریک خواتین کو ہاتھوں میں مہندی لگائے گانے گاتے اور مردوں کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے  بھی دیکھا جاسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button