
ملک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسےکا ہوگیا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپےکا ہوگیا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2.77 روپے بڑھ کر 202.83 روپے ہے، انٹربینک میں ڈالر کی یہ ریکارڈ بلند ترین قیمت ہے
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5h4viArShYpic.twitter.com/ASL46v8LTE
— SBP (@StateBank_Pak) June 7, 2022
کاروبارکے اختتام پر اوپن میں ڈالرکا بھاؤ 3.50 روپے بڑھ کر 204روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی یہ ریکارڈ بلند ترین قیمت ہے