تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

‘اس ماہ کے آخر تک پٹرول کی قیمت 260 روپے ہوجائے گی’

 ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اس مہینے کے آخر میں 260 کے قریب ہوگی، ابھی تو ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔

ڈاکٹراشفاق حسن کا کہنا تھا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تواتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، اگرکسی کوپاکستان اورعوام سے محبت ہےتواس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا۔

ماہرمعاشیات نے کہا کہ جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ،آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے، مشرف گئےاورزرداری آئےتوآئی ایم ایف چلےگئے، 2013میں ہمیں آئی ایم ایف میں جانےکی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاناچاہتےتھے، عمران خان پردباؤڈال کرآئی ایم ایف کےپاس لےجایاگیا، حالات ایسے  پیدا کیے جاتے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے پاس جایاجائے، ستمبرتک دیکھیےگاکیسےحالات ہوں گےاورکیاہوگا۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسےالفاظ اپنی ڈکشنری سےنکال دیں، آئی ایم ایف کےپاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی، کوئی دردمندایسےظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھاسکتاہے۔

ماہرمعاشیات کا کہنا تھا کہ اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کےچنگل سےنہیں نکل سکتی , اگرکوئی حکومت نکلناچاہےبھی تورجیم تبدیل کردیا جائےگا۔

شہباز شریف کے دوروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بہت غیرملکی دورےکررہےہیں، ملک میں معاشی ایمرجنسی اور دورے پر بڑے بڑے وفد لیکر جا رہے ہیں، وزیراعظم کومزیدبیرون ملک دورےنہیں کرنےچاہئیں، بیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ خرچہ آتاہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرنےبہت اچھاکام کرناشروع کردیاتھا، چیئرمین اپٹمانےکہا3سال میں ہمیں اتنافائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندارجارہی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب ڈالرتک جاسکتی ہیں۔

ماہرمعاشیات نے مزید کہا کہ اس وقت ایک ایک روپیہ ایک ایک ڈالربچانےکی ضرورت ہے، لوگ بیرون ملک جاتےہیں ماہانہ سفر پر150 ملین ڈالرجاتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button