تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پرمصنوعی قلت, حکومت کا ذمے داران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے ڈیزل کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے ذمےداران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پرمصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21دنوں کاڈیزل اور31 دن کاپٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے۔

ذرائع وزارت توانائی نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پرمصنوعی قلت پیدا کی گئی، ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ طورپر52 روپے لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

قیمتیں زیادہ مہنگی ہونے کی افواہوں پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف سامنے آیا ، جس پر اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ڈیزل کے مجاز ڈیلرز کا اسٹاک چیک اور مانیٹرنگ سخت کی جائے اور ڈیزل کی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل کمپنیوں کے 10ہزار کے لگ بھگ مجاز ڈیلرز ہیں، بغیرلائسنس ڈیلرز کی تعداد لامحدودہے ، حکومت کے پاس ڈیٹا نہیں، بغیرلائسنس ڈیلرز نے بڑے پیمانے پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی کٹائی کی وجہ سےڈیزل کی طلب میں اضافہ ہواہے، ڈیزل کی یومیہ کھپت 23 ہزارسےبڑھ کر33 ہزارٹن ہو گئی ہے، ڈیزل کی کھپت میں اضافے سے سپلائی متاثر ہوئی ہے، ڈیزل کی مصنوعی قلت میں سیاسی مخالفت کاعنصر بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button