تازہ ترینخبریںدنیا

مزارِ شریف اور قندوز میں دھماکے، 14 افراد جاں بحق

افغانستان کے دو شہروں مزار شریف اور قندوز میں الگ الگ بم دھماکوں میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز ‘ کے مطابق دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں میں مزار شریف کی ایک مسجد میں نشانہ بننے والے 10 افراد بھی شامل ہیں، شیعہ مسلک کے ماننے والوں کے خلاف رواں ہفتے ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں بم دھماکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم، شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) نے اس کے بعد سے کئی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اس گروپ نے شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، متاثرین کو سہ دوکن مسجد سے ہسپتال لے جایا جانے کی دلخراش تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے دیکھے جا سکتے ہیں۔

افغان صوبے بلخ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ نورانی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ، قندوز شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button