تازہ ترینخبریںدنیا

سعودی حکومت کا حج کے خواہشمند افراد کیلئے بڑا اعلان

کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، حج کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر پینسٹھ سال مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

ہر ملک کے لیے عازمین حجاز کا کوٹہ مختص کیا جائے گا جبکہ حج کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر پینسٹھ سال رکھی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی اور سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے کرونا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی ہو گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سعودی حکومت نے حج 2022 تیاریوں کیلئے گرین سگنل دیا تھا، اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے سعودی متعلقہ حکام سے ملاقات کی تھی ، جس میں سعودی حکام نے کہا تمام ممالک حج کی تیاریاں شروع کر دیں ، حج ایس او پیز اور کوٹہ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ سعودی حکام کیساتھ حج اخراجات،روڈ ٹومکہ ودیگر امورپر بھی گفتگو ہوئی ، معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button