حالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

ماسکو کا امریکی اہلکاروں کو فوری روس سے نکل جانے کا حکم

امریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرلئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں تعینات متعدد امریکی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنےکا حکم جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اہلکاروں کی فہرست امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کو فراہم کردی گئی ہے۔

روس کے جوابی اقدام کے بعد امریکا نے روسی صدر کے قریبی ساتھیوں کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کی روس نے مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button