تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس اور یوکرین کے مابین بات چیت میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے

یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین بات چیت میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے۔

ماسکو کی جانب سے ماریوپول کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ کے درمیان یوکرین نے روس کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو یہ ایک عالمی تباہی ہوگی۔

صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے خاتمے کے لیے بات چیت میں ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔

سی ان ان سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی لڑائی کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں بات چیت کے امکان کے لیے ہر ممکن فارمیٹ اور موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ یوکرین نے پیر کی صبح 5 بجے تک (ماسکو کے وقت کے مطابق) ماریوپول شہر چھوڑنے کے روسی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button