تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع
جنگ سے گریز، یوکرینی اپنا ملک چھوڑنے شروع ہو گئے
یوکرینی شہریوں نے جنگ لڑنے سے گریز کرتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کے کپڑوں کے ڈبے میں چھپ کر مالدوا جانے والا ایک یوکرینی شہری پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق پکڑے گئے شخص کی گاڑی بیوی چلا رہی تھی،جبکہ 2 بچے بھی گاڑی میں موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوکرینی فوج نے مرد کو ڈبے میں سے نکال کر واپس بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی فوج کے حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ماریوپول تھیٹر پر حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب جنگ کے بعد یوکرینی صدر نے ملکی صورتحال نائن الیون اور پرل ہاربر جیسی کہہ کر امریکی کانگریس سے امداد مانگ لی ہے۔