تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یورپی یونین کے تین رکن ملکوں کے وزرائے اعظم کا دورہ یوکرین

یورپی یونین کے تین رکن ملکوں کے وزرائے اعظم یوکرین کے صدر سے ملاقات کے لئے کیف کا دورہ کر رہے ہیں۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم پیٹر فیالا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے سربراہوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پولینڈ اور اسلووانیہ کے وزرائے اعظم کے ہمراہ یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اس ملک کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد یوکرین کی آزادی اور قومی حاکمیت پر ایک بار پھر یورپی یونین کی تاکید اور اس ملک اور اس ملک کے عوام کے لئے حمایت کے ایک پیکج کا اعلان کرنا ہے۔

تین یورپی ملکوں کے وزرائے اعظم کا دورہ کیف ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین میں خرسوں کے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

واضح رہے یوکرین میں گھمسان کی جنگ بدستور جاری ہے جبکہ روس کے خلاف یورپی ملکوں نے اپنی پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button