تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر پولیس کی رپورٹر کو غلیل سے مارنے کی کوشش

یوگنڈا کے پولیس اہلکار کی غلیل سے نشانہ باندھتے ایک تصویر اس تفصیل کے ساتھ وائرل ہورہی ہے کہ پولیس اہلکار نے غیر ضروری سوال کرنے والے رپورٹر کو غلیل کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ایسے دعوے سامنے آرہے تھے کہ یوگنڈا پولیس کے ترجمان نے ایک رپورٹر کو ’غیر متعلقہ سوالات‘ پوچھنے پر مارنے کی کوشش کی ہے۔

 ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر ایک پریس کانفرنس کی لگ رہی ہے جس میں متعدد مائیکروفون رکھے ہوئے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کیا کہ یوگنڈا کے نئے تعینات ہونے والے پولیس ترجمان نے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر نیوز رپورٹر کو غلیل سے مارنے کی کوشش کی۔

یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی، اس ٹوئٹ کو 25 ہزار  سے زیادہ لائکس اور تقریباً 10 ہزار سے زائد ری ٹوئٹس ملے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل اس تصویر پر بعد ازاں یوگنڈا پولیس نے اس طرح کے تمام دعوے مسترد کردیے۔

دراصل یہ تصویر 2021 میں ایک پریس بریفنگ کی ہے جہاں پولیس غلیل کے خطرات پر بات کر رہی تھی۔ تصویر میں موجود پولیس اہلکار فریڈ اینگا، وہاں موجود لوگوں کو غلیل سے خبردار کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button