تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کا جوابی وار، کینیڈین وزیراعظم اور امریکی صدر پر پابندی، اثاثے ضبط

یوکرین پر چڑھائی کے بعد عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی حکام نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران پر جوابی پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو حکومت نے جسٹن ٹروڈو، جوبائیڈن اور دیگر امریکی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کی اور موجودہ اثاثے بھی منجمد کردیے۔ روسی پابندی کے شکار ہونے والوں کی فہرست میں امریکی وزیر دفاع لیوڈ آسٹن، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کے چیف ولیم برنس اور قومی سلامتی کے میشر جیک سولیون سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک نے ماسکو حکومت پر پابندیاں عائد کیں جس کے جواب میں روسی حکومت نے مذکورہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن بھی روسی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عنقریب فوجی افسران، کاروباری حضرات اور صحافیوں پر بھی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوب میں واقع خیرسون خطے پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button