تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بمباری میں شدت، شہر تیزی سے خالی ہونے لگا

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر اپنی بمباری تیز کرتے ہوئے اپارٹمنٹس اور ایک سب وے اسٹیشن کو تباہ کر دیا جبکہ 2 ہزار کاروں میں سوار شہری ماریوپول سے ایک انسانی راہداری کے ذریعے شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے، ان انخلا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شدید محاصرہ شدہ بندرگاہ سے اب تک کا سب سے بڑا انخلاء ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق سفارتی محاذ پر، روس اور یوکرین کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے جبکہ یوکرین کی دہلیز پر شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے رکن پولینڈ سمیت تین یورپی

ممالک (ای یو ) کے رہنماؤں نے یوکرین سے حمایت کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے یوکرین کے دورے کا منصوبہ بنایا۔

جنگ کے نتیجے میں ملک سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد کے تیس لاکھ ہونے کے ساتھ یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ گولہ باری سے پہلے پورے کیف میں بڑے دھماکے ہوئے جبکہ روس کا دارالحکومت پر حملہ زیادہ منظم اور شہر کے مرکز کے قریب ہوتا دکھائی دیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ شہر میں چار کثیر المنزلہ عمارتوں پر حملے کیے گئے اور درجنوں افراد ہلاک ہوئے، گولہ باری سے 15 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے ساتھ ہی ریسکیو کی کوششوں کو تیز کیا گیا۔

روس کے حملے کے 20 ویں روز حملوں میں کیف کے ایک مغربی ضلع کو نشانہ بنایا گیا، جس سے نسبتاً اس سکون میں خلل پڑا جو جنگ کے ابتدائی دنوں میں ماسکو کی افواج کی جانب سے ابتدائی پیش قدمی کو روکنے کے بعد واپس لوٹا تھا۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں 700 کے قریب شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اصل تعداد شاید اس سے کہیں زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button