تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یوکرینی پروپیگنڈا: روسی حملے میں ایفل ٹاور تباہ کرنے کی ویڈیو جاری

یوکرین نے روسی بمباری میں ‘ایفل ٹاور’ کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ میں یوکرین کی جانب سے ایک اور پینترا سامنے آیا ہے، یوکرینی پارلیمنٹ نے ایک ایسی پروپیگنڈا ویڈیو جاری کی ہے جو انتہائی حقیقی نظر آتی ہے، اور جس نے فرانس سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔

ڈیجیٹلی تیار کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ نے اچانک پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ کلپ جمعہ 11 مارچ کو پوسٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے 1.6 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر روسی افواج اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے پیرس کو نشانہ بنایا تو کیا کچھ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی حکام یہ پروپیگنڈا بھی کر رہے ہیں کہ روس اپنا تشدد دوسرے ممالک تک پھیلائے گا، اب یوکرینی پارلیمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر اپ لوڈ کیے گئے اس کلپ میں بظاہر متنبہ کر رہی ہے کہ پورا یورپ پیوٹن کا اگلا ہدف ہوگا۔

یوکرینی پارلیمنٹ کے آفیشل پیج سے شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا پیرس کا مشہور ایفل ٹاور یا برلن کا برانڈنبرگ گیٹ روسی فوجیوں کی نہ ختم ہونے والی بمباری کے آگے برقرار رہ پائیں گے؟

کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہے؟ آج یہ یوکرین ہے، کل یہ پورا یورپ ہو جائے گا، روس کسی بھی طرح نہیں رکے گا۔

ویڈیو کے فالو اپ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اگر ہم گرے تو آپ بھی گریں گے، یوکرین کی فضائی حدود بند کرو، یا ہمیں جنگجو دو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button