تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

ہم مغرب کی تخلیق کردہ روس مخالفت کو ختم کر دیں گے

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی ہیرو کی طرح بہادری سے لڑرہے ہیں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

ماسکو میں سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس کے کثیر القومی لوگوں کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

انھوں نے کہا کہ روسی اور یوکرینی ایک ہی لوگ ہیں۔ یوکرین کی فورسز نے طلبا سمیت ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ روسی فوجیوں نے شہریوں کو انخلا کیلئے راہداریاں فراہم کیں۔

صدر پیوٹن کے مطابق راہداریوں کو یوکرینی قوم پرستوں نے بلاک کر رکھا ہے۔ یوکرین کی افواج شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ جبکہ ہمارے فوجی یوکرین میں روس کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں سمیت مختلف خطرات کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم مغرب کی تخلیق کردہ اس روس مخالفت کو ختم کر دیں گے، روس کا خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button