تازہ ترینخبریںدنیا

نیپال میں امریکی امداد کیخلاف مظاہرے، شیلنگ سے کئی زخمی

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں امریکی تعاون کے انفرا سٹرکچر پروگرام کےخلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر دیا گیا۔
پروگرام کو گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جانا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین اور نیپالی حکام نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ تصادم میں کچھ مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
امریکی امدادی ایجنسی دی ملینیئم چیلنج کارپوریشن 2017میں نیپال میں300کلو میٹر طویل بجلی کی ٹرانسمشن لائن اور سڑک کی بہتری کے منصوبے کی مد میں 50کروڑ ڈالر دینے پر راضی ہوئی تھی۔
حکومتی افراد کا کہنا تھا کہ اس رقم کو واپس نہیں کرنا ہوگا لیکن مخالفین کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نیپال کے قانون اور اس کی سالمیت کو کمزور کرے گا۔
اہم سیاسی جماعتیں بشمول حکومتی اتحاد کے ممبران اس معاملے پر تقسیم ہیں کہ آیا امریکی گرانٹ کو منظور کرنا ہے یا مسترد۔ نیپال میں قائم امریکی سفارتخانے نے 50کروڑ ڈالر کی گرانٹ کو امریکہ کی جانب سے تحفہ اور دونوں اقوام کے درمیان شراکت قرار دیا جو نیپال میں انفراسٹرکچر اور نوکریاں اور نیپالیوں کی زندگیوں میں بہتری لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button