تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں، فریضہ ہے، زائرہ وسیم

بھارت کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی حجاب تنازع پر لب کشائی کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی زائرہ وسیم نے لکھا کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے،

اسی طرح جب ایک عورت حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو پورا کر رہی ہوتی ہے جو اسے اس کے اللہ نے دیا ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور اپنی محبت کے اظہار میں وہ بتا رہی ہوتی ہے کہ اس نے اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے ہندو انتہا پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا آپ انہیں ٟ مسلم خواتین کوٞ ایک بہت ہی محدود انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ آپ کے ایجنڈا کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں جبکہ وہ آپ ہی کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں۔

زائرہ وسیم نے خود کو مثال کے طور پیش کرتے ہوئے لکھا میں ایک عورت کے طور پر جو کہ شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے،

مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے ایک کو منتخب کرنا اور دوسرے سے دستبردار ہونا ہو سراسر ناانصافی ہے۔
ò

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button