تازہ ترینخبریںصحت

کافی میں کیفین کولیسٹرول کیسے کم کرتی ہے؟

کافی کے بہت سے فوائد معلوم ہوچکے ہیں اور مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے کافی اور دیگر مشروبات میں موجود کیفین کے مضر صحت یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی سائنسی وجہ دریافت کرلی ہے۔
مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کیفین کا زائد استعمال خون میں موجود ایک قسم کے پروٹین پی سی ایس کے نائن کی مقدار کم کرتا ہے۔
یہ پروٹین جگر میں جاکر اسے بد یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو زائل کرنے کے عمل سے روکتا ہے۔ یوں کولیسٹرول بڑھتا نہیں جو بصورتِ دیگر شریانوں میں جمع ہوکر دل کے دورے اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل سینئر سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ آسٹن نے کیفین کا ایک اور کام بتایا ہے جو ایس آر ای بی پی ٹو نامی ایک اور پروٹین کی سرگرمی کو روکتا ہے اور یہی پروٹین آگے چل کر پی سی ایس کے نائن کی پیداوار کم کرتا ہے۔ یعنی کیفین دو طرح سے ایل ڈی ایل بننے کو روکتی ہے۔
اس کے علاوہ ایس آر ای پی بی ٹو پروٹین بالراست اور براہِ راست کئی طرح امراض بھی بڑھاتا ہے جن میں ذیابیطس اور اور فیٹی لیور ٟ چکنائی بھرے جگرٞ کا مرض بھی شامل ہے۔
لیکن سائنسدان خبردار کر رہے ہیں کہ محض کافی پینے سے فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ اس میں شکر اور کریم ملا کر پی رہے ہیں تو سارے فائدے ضائع ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کیفین کی تاثیر کم سے کم ہوجاتی ہے۔ پھر سافٹ ڈرنک اور میٹھے شربت کی عادت سب پر پانی پھیر دیتی ہے۔
تاہم کیفین کی زائد مقدار بھی بدن کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافی کا استعمال بھی معمول پر رکھا جائے لیکن یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ کیفین کو مزید غور سے دیکھ کر اس کے سرگرم اجزا کو نوٹ کرکے آج نہیں تو کل ہم انہیں کسی سپلیمنٹ میں ڈھال کر ایک موثر دوا بناسکیں گے۔ یہ دوا دنیا بھر میں کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button