تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

امریکہ کے بعد سعودی عرب سمیت کئی عرب ملکوں کا شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کا مشورہ

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کے لیے فوری سفارتخانے سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔

دریں اثنا دیگر عرب ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کویت نے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت نے سنیچر کو تمام شہریوں سے یوکرین کا سفر ملتوی کرنے جبکہ وہاں پہلے سے موجود کویتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی بھیج دیے ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے جو بیجنگ میں جاری موسم سرما کے اولمپکس کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button