تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کو نوکری مل گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ہاؤس جاب مل گئی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر سارا کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔

آج ڈاکٹر سارا نے جے پی ایم سی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی پی پی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button