سپورٹس

ہمیں جیتنا آتاہے،جویلین تھرو میں پاکستان کی ریکارڈسازکامیابی، گولڈمیڈل جیت لیا

جیت کسے کہتے ہیں پاکستانی کھلاڑی نے دنیا کو بتادیا.
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے پاکستان کے نام کو چار چاند لگادئیے نام روشن کر دیا ۔
ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا ریکارڈ سازکامبیابی حاصل کی ۔
ارشدندیم کی شاندارکامیابی پرپاکستانی سیاست جھوم اٹھی اورقوم خوشی نہال ہو گئی.
صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو جویلین تھرو میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلوایا.
ارشد ندیم نے جویلین تھرو اور نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پاکستان نے 2 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین بن گئے.
انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر تھرو کی .اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔ جسے انہوں نے پیچھے چھوڑ دیا.
فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن یہاں وہ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کردی۔ یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو تھی۔چوتھی باری میں ارشد ندیم نے 85.09 میٹر کی تھرو کی…اور پھر……ارشد ندیم نے کمال ہی کردیا….
پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی تھرو کی جس کے ساتھ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
ارشد ندیم کی 90.18 میٹر تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

جیت کے بعد ارشد ندیم کا عجز کے ساتھ فاتحانہ انداز،تماشائیوں کی پزیرائی اور ارشد ندیم کا قومی پرچم لہرانا بھی تاریخ میں امرہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button