تازہ ترینخبریںسپورٹس

اسلامک گیمز، پاکستان کے 2 ایتھلیٹس ترکی پہنچ گئے

پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس اسلامک گیمز میں شرکت کیلئے ترکی تو پہنچ گئے لیکن انہیں پہنچنے کے 12 گھنٹے بعد 100 میٹر ریس میں شرکت کرنا ہوگا ۔ ریس کی پہلی ہیٹ کل کونیا میں ہوگی جہاں پاکستان کی عروج کرن بھی 100 میٹر ریس میں حصہ لے رہی ہیں جو ترکی کے شہر کونیا پہنچ چکی ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں 200 میٹر ریس کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس اسلامک گیمز میں بھی 100 اور 200 میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گے ۔

برطانیہ سے ترکیہ پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ کونیا میں چند ہی گھنٹے قیام کر سکیں گے اور وہاں بنا پریکٹس کے 100 میٹر ریس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جس کے بعد وہ 10 اگست کو 200 میٹر ریس کی ہیٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد شجر عباس سے اسلامک گیمز میں میڈلز کی امید روشن ہے جبکہ پاکستان کی عروج کرن بھی کل 100 میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button